مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق

مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور، فیصل آباد، پاکپتن اور شیخوپورہ میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور میں رات طوفانی بارش سے چھتیں گرنے کے 3 واقعات میں 9 جانیں چلی گئیں جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ میں خواتین اور بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

فیصل آباد میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جان سے گئے، پاکپتن میں بارش کے باعث حادثات میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں چھتیں گرنے سے ایک ایک موت واقع ہوئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھتیں گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش ہوئی۔

 مسلسل بارش سے عارف والا کی گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں جبکہ سرگودھا میں متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

رات لاہور میں طوفانی بارش ہوئی اور پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں