راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، ڈیم کے اسپل وے کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، ڈیم کے اسپل وے کھول دیے گئے
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائے گئے، ڈیم کے اسپل وے کھول دیے گئے۔

اسلام آباد میں حالیہ موسلادھار بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752 فٹ ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھا جائے گا۔

راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں چشمہ ،تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں