پولنگ میں تاخیر انتخابی انتظامات پر سنگین سوالیہ نشان ہے: شیری رحمٰن

پولنگ میں تاخیر انتخابی انتظامات پر سنگین سوالیہ نشان ہے: شیری رحمٰن
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ انتخابی عملے کی تاخیر کے باعث ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہے، جو انتخابی انتظامات پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایل اے 28، ایل اے 31، ایل اے 25 اور ایل اے 34 کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میں تاخیر ہوئی ہے، ایل اے 31 کے شرک کمال باندی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر صرف ایک پولیس اہلکار تعینات ہے، جبکہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن کو پہلے ہی حساس قرار دیا گیا تھا۔

سینیٹر شیری رحمٰن کے مطابق رنگلہ سے کٹکئیر جانے والی سڑک گزشتہ رات سے بند ہے، جس کے باعث ووٹرز کو لے جانے والی 50 سے زائد گاڑیاں راستے میں پھنس گئی ہیں اور ووٹرز اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ پولنگ میں تاخیر اور دیگر بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن کو شکایات بھجوا دی ہیں، الیکشن کمیشن متعلقہ پولنگ اسٹیشنز میں فوری تحقیقات کرے اور پولنگ یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ووٹر کو بلا رکاوٹ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملنا چاہیے، شفاف اور غیر جانب دار انتخابات جمہوریت کی بنیادی ضرورت ہیں، جبکہ ووٹ کے تقدس پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جاسکتا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں