آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ

آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کراچی کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔

 آصفہ بھٹو زرداری نے ادارہ برائے صحتِ اطفال و نومولود کےدو مرکزی اسپتالوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

اعلامیہ کے مطابق آصفہ بھٹو نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا بھی دورہ کیا، آصفہ بھٹو نے اسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر رومز اور او پی ڈیز کا بھی معائنہ کیا۔ 

اس موقع پر انکا کہناتھا کہ سندھ حکومت کا صحت کے شعبے پر فوکس قابلِ فخر ہے۔ بچوں اور ماؤں کے لیے بلا تفریق، مفت علاج کی فراہمی ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔

 آصفہ بھٹو زرداری نے مریض بچوں کے والدین سے علیحدہ نشست میں بھی ملاقات کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں