خاتون نے جوان بیٹے کے گردے عطیہ کردیے، میت خود لیکر اسپتال پہنچی

خاتون نے جوان بیٹے کے گردے عطیہ کردیے، میت خود لیکر اسپتال پہنچی
کراچی: خاتون نے جوان بیٹے کے گردے عطیہ کردیے، میت خود لیکر اسپتال پہنچی

کراچی کی ایک خاتون  نے 20 سالہ جوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے، جاں بحق بیٹے کی میت خود ایمبولینس میں رکھ کر اسپتال پہنچیں۔

کراچی کی باہمت خاتون پروفیسر ماں نے تاریخی اقدام کیا، روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے 20 سالہ نوجوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پروفیسر خود ایس آئی یو ٹی اسپتال میں گردوں کی ماہر ہیں، خاتون پروفیسر خود ایمبولنس میں لاش لیکر اسپتال پہنچیں۔

با ہمت خاتون نے پیغام دیا کہ میرا بیٹا تو نہیں رہا لیکن اس کے گردے کسی اور انسان کی زندگی بچا سکتے ہیں، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹرز نے اچھا اقدام اٹھایا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں