ٹائی ٹینک آبدوز سانحہ آپریٹر کی ناکامیوں کا نتیجہ تھا، رپورٹ

ٹائی ٹینک آبدوز سانحہ آپریٹر کی ناکامیوں کا نتیجہ تھا، رپورٹ
ٹائی ٹینک آبدوز سانحہ آپریٹر کی ناکامیوں کا نتیجہ تھا، رپورٹ

واشنگٹن (اے ایف پی) ٹائیٹینک آبدوز سانحہ آپریٹر کی ناکامیوں کا نتیجہ تھا۔ کمپنی کے آپریشنز میں متعدد خامیوں ،ٹائیٹن آبدوز کے ڈیزائن میں نقائص کی نشاندہی کی گئی۔اس واقعے میں شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد دو پاکستانی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔منگل کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں ٹائیٹینک کے ملبے کا دورہ کرنے والی نجی آبدوز کی ہلاکت خیز تباہی بنیادی حفاظتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا نتیجہ تھی۔امریکی کوسٹ گارڈ کی تحقیقات میں OceanGate کمپنی کے آپریشنز میں متعدد خامیوں اور اس کی”ٹائیٹن” آبدوز کے ڈیزائن میں نقائص کی نشاندہی کی گئی، جن کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں تمام پانچ مسافر ہلاک ہو گئے۔تحقیقات میں کہا گیا OceanGate کی جانب سے آبدوز کی حفاظت، جانچ اور دیکھ بھال سے متعلق تسلیم شدہ انجینئرنگ پروٹوکولز کی خلاف ورزی اس تباہی کی بنیادی وجہ تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں