ن لیگ کے ایم پی اے نعیم چوہدری کے گھر پر سی سی ڈی کا چھاپا

ن لیگ کے ایم پی اے نعیم چوہدری کے گھر پر سی سی ڈی کا چھاپا
ن لیگ کے ایم پی اے نعیم چوہدری کے گھر پر سی سی ڈی کا چھاپا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے چھاپا مارا۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق چوہدری نعیم اعجاز کے گھر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا ، ان ملزمان پر اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے متعلق تمام تفصیلات ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز کےنوٹس میں ہیں، ان سے درخواست کی گئی تھی وہ اپنے ڈیرہ انچارج کو پیش کریں، چوہدری نعیم اعجاز کے ڈیرے کا انچارج دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ہے۔

ترجمان چوہدری نعیم اعجاز نے کہا کہ سی سی ڈی نے بغیر تحقیق کے گھر پر چھاپا مارا، بغیر وجہ شہریوں کے گھروں میں داخل ہونا غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سیکیورٹی گارڈز کی سرچنگ کا بہانا بنا کر لوٹ مار اور نقدی لے جانا ڈکیتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں