مقتول میر رضا کا موبائل فون ریکارڈ تفتیش کاروں کو مل گیا

مقتول میر رضا کا موبائل فون ریکارڈ تفتیش کاروں کو مل گیا
مقتول میر رضا علی---فائل فوٹو
مقتول میر رضا علی—فائل فوٹو

پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کراچی کے رہائشی میر رضا علی کے قتل کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا علی کا موبائل فون ریکارڈ تفتیش کاروں کو مل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا نے آخری چند روز میں کن نمبرز پر رابطے کیے اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کیس میں 12 سے زائد افراد شاملِ تفتیش ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کی تحقیقاتی ٹیم مقتول میر رضا کے گھر پہنچ گئی، جہاں ان کے والدین سے بات چیت کی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللّٰہ، ایس ایس پی زبیر نذیر ٹیم کا حصہ ہیں، ایس ایچ او عدیل افضال بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

میر رضا کے گھر کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا جہاں سے لاش ملی تھی۔

واضح رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوئے تھے، جن کی لاش 2 روز بعد گلستانِ جوہر سے ملی تھی، میر رضا علی صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی تھی، ان کے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

رضا کی لاش ملنے سے ایک روز قبل ان کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں