ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی: وزیراعلیٰ سندھ

ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی: وزیراعلیٰ سندھ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی 8 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسی ہستیاں صدیوں میں جنم لیتی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ سندھ اور پاکستان کا فخر تھیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کی بدولت پاکستان کو جذام کے مرض سے پاک ملک قرار دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سول اسپتال کا نام تبدیل کر کے ڈاکٹر روتھ فاؤ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں