پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے: وزیراعظم شہباز شریف

پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے: وزیراعظم شہباز شریف
’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

تیانجن یونیورسٹی کے دورے کے دوران یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پُرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان چین دوستی اور تعلقات اتنے ہی دیرینہ ہیں جتنے کہ شاہراہ ریشم ہے، پاکستان چین تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا، شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی ایک صدی قبل چین کی ترقی کی پیشگوئی کی تھی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 200 سے زائد پاکستانی طلبہ تیانجن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، پاکستانی طلباء پاکستان کے سفیر ہیں۔ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین نے جس طرح اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا وہ دنیا کے لیے ماڈل ہے، چین آج دنیا کی ایک بڑی معاشی و فوجی طاقت ہے، صدر شی جن پنگ کے مشترکہ خوشحالی کے وژن نے دنیا کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں