بہاولپور، موضع نصیرپور کے دونوں اطراف کے مقامی بند ٹوٹ گئے

بہاولپور، موضع نصیرپور کے دونوں اطراف کے مقامی بند ٹوٹ گئے
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بہاولپور کے علاقے حاصل پور کے قریب موضع نصیرپور کے دونوں اطراف کے مقامی بند ٹوٹ گئے۔

ریسکیو کنٹرول کے مطابق سیلابی ریلے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں، سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں۔

رات گئے ریسکیو اہلکار دیہات میں پھنسے افراد اور ان کے مویشی نکالنے میں مصروف ہیں۔

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی کیفیت تاحال برقرار ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر بہت اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ41 ہزار کیوسک ہوگیا۔

چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد کم ہوئی ہے اور بہاؤ کم ہوکر 96 ہزار کیوسک پر آ گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں