یورپی یونین کا سیلاب متاثرین کیلئے 35 کروڑ ہنگامی امداد کا اعلان

یورپی یونین کا سیلاب متاثرین کیلئے 35 کروڑ ہنگامی امداد کا اعلان
یورپی یونین کا سیلاب متاثرین کیلئے 35 کروڑ ہنگامی امداد کا اعلان

یورپی یونین نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر 35 کروڑ روپے ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ 

ایک بیان میں یورپی یونین کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی فوری ضروریات کے لیے 35 کروڑ روپے کی امداد دے رہے ہیں، پاکستان میں تباہ کن فلیش فلڈز سے متعدد افراد جاں بحق اور لاپتہ ہیں، مون سون بارشوں کے باعث آنے والے فلیش فلڈز سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ 

یورپی یونین کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امداد قابلِ اعتماد انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی، امداد میں جان بچانے والی ہیلتھ سروسز شامل ہوں گی۔ 

یورپی یونین نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ اور کمزور افراد کے لیے کیش معاونت فراہم کی جائے گی۔ یورپی یونین مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں