قائداعظم کی رہنمائی آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے: صدرِ مملکت

قائداعظم کی رہنمائی آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے: صدرِ مملکت
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 77ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قوم کو شناخت، خوداری اور آزادی دی۔

اُنہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ آج بھی درست ثابت ہو رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں سے سلوک دو قومی نظریے کی سچائی کا ثبوت ہے، پاکستان کا قیام ایک تاریخی اور ناگزیر فیصلہ تھا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ قائداعظم کا وژن، جمہوریت، انصاف، مساوات اور رواداری پر مبنی پاکستان ہے، ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا، قائداعظم کی رہنمائی آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو مواقع، خواتین کو اختیار اور اقلیتوں کو تحفظ دینا ہو گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے ہی روشن مستقبل ممکن ہے، پاکستان چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے خواب کی تعبیر ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور مضبوط پاکستان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں