دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس، بانی پی ٹی آئی سے جواب طلب

دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس، بانی پی ٹی آئی سے جواب طلب
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی، این سی سی آئی اے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی کی دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔

درخواست گزار شہری شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی۔

دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں