بلومبرگ کا پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان

بلومبرگ کا پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو 

عالمی جریدہ بلومبرگ کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اِس پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال پاکستان کا ڈالر بانڈز 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست رہا۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان پچھلے دوسال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے، ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026ء میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے، پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دُگنا کر دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں