کراچی میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا ٹارگٹ، 1200 کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں: پیر محمد شاہ

کراچی میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا ٹارگٹ، 1200 کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں: پیر محمد شاہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 12 ہزار کیمرے نصب کیے جانے کا ہدف ہے۔ 

اس سلسلے میں جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا ٹارگٹ ہے جس میں میں سے اب تک 1200 کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔ 

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر میں جہاں جہاں ای چالان سسٹم نافذ کیا گیا اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، اس میں مزید کام کی گنجائش ابھی باقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ادارے مل کر ٹریفک کے سسٹم میں کام کرتے ہیں لیکن ٹریفک انجینئر بیورو ایک اہم ادارا ہے جو کافی عرصے غیر فعال رہا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ حکومت کو سفارش بھیجی گئی ہے کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے کراچی مینجمینٹ کمپنی بنائی جائے، امید ہے کہ حکومت ہماری سفارش پر نظرِ ثانی کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں