سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
فائل فوٹو، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
فائل فوٹو، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھا جائے گا، جو چیز ہمارے سامنے آئی نہیں اس پر ردعمل کیا دیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ پاکستان اور سندھ کے مفاد کے خلاف کچھ بھی پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ چینی کی قیمت کے معاملے پر تشویش ہے، جس کے لیے آج چیف سیکریٹری سے بات ہوئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں