اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان

اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پروجیکٹس کا دورہ کیا۔

وزیر داخلہ نے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

وفاقی وزیر نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔

 ‎محسن نقوی نے پروجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ ‎منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منصوبے سے ‎‎ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں