یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر یو اے ای دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ امور اور پاک یو اے ای تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




