میرے پاس عوام کی حمایت سے ایران کیلئے مستحکم منتقلی کا منصوبہ ہے،رضا پہلوی

میرے پاس عوام کی حمایت سے ایران کیلئے مستحکم منتقلی کا منصوبہ ہے،رضا پہلوی
میرے پاس عوام کی حمایت سے ایران کیلئے مستحکم منتقلی کا منصوبہ ہے،رضا پہلوی

تہران (این این آئی )ایران کے سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرے پاس عوام کی حمایت سے ایران کیلئے مستحکم منتقلی کا منصوبہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدرٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ایرانی عوام کیلئےمزید طاقت اور امید ہے۔انہوں نے کہا کہ آخر کار امریکا کا ایک صدر مضبوطی سے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایران کیلئے مستحکم منتقلی کا منصوبہ ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے عوام کی حمایت بھی حاصل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا ایران کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران میں مزید مظاہرین مارے گئے تو امریکا مداخلت کیلئے تیار ہے ۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں