امریکی کارروائی سے قبل مشکوک سٹے بازی، ایک صارف نے 12 کروڑ روپے کمائے

امریکی کارروائی سے قبل مشکوک سٹے بازی، ایک صارف نے 12 کروڑ روپے کمائے
امریکی کارروائی سے قبل مشکوک سٹے بازی، ایک صارف نے 12 کروڑ روپے کمائے

کراچی (نیوز ڈیسک) وینیزویلا پر امریکی کارروائی سے قبل مشکوک سٹے بازی، ایک صارف نے 12 کروڑ روپے کمائے۔ غیرمعمولی سودوں نے اندرونی معلومات کے استعمال اور ممکنہ انسائیڈر ٹریڈنگ کے خدشات کو جنم دیدیا۔ ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پیش گوئیوں کے آن لائن پلیٹ فارم “پولی مارکیٹ” پر ایک نئے صارف نے حیرت انگیز منافع کمایا، اس نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کی برطرفی اور امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق شرطیں لگائیں۔ یہ اکاؤنٹ کارروائی سے صرف آٹھ روز قبل بنایا گیا تھا اور محض 34 ہزار ڈالر کی شرطوں سے صارف نے تقریباً 4 لاکھ 9 ہزار امریکی ڈالر منافع حاصل کیا۔ سب سے بڑی شرط 32,537 ڈالر کی تھی جس سے 1,240 فیصد منافع ہوا۔ ان غیرمعمولی سودوں نے سوشل میڈیا پر اندرونی معلومات کے استعمال اور ممکنہ انسائیڈر ٹریڈنگ کے خدشات کو جنم دیا ہے، خصوصاً اس وقت جب امریکی حملے سے کچھ ہی لمحے قبل مادورو کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے امکانات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں