وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج
میڈرڈ (اےایف پی) وینزویلا میں امریکی فوجی مداخلت اور صدرنکولس مادورو کی گرفتاری کے خلاف اسپین بھر میں شدید احتجاج کیا گیا،میڈرڈ اور اسپین جیسے بڑے شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔دارالحکومت میڈرڈ میں امریکی سفارتخانے کے باہر ایک ہزار کے لگ بھگ مظاہرین نے امریکی فوجی مداخلت اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کو سامراجی ایجنڈا قرار دیتے ہوئے وینزویلا کی خودمختاری کے احترام کامطالبہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی فوجی مدخالت اورصدر مادورو کی گرفتاری کے خلاف اتوار کو دارالحکومت میڈرڈ میں امریکی سفارت خانے کے باہر شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی تعداد ایک ہزار لگ بھگ تھی۔
Load/Hide Comments




