قومی ایئرلائن کا اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن کیلئے فلائٹ آپریشن کا اعلان

قومی ایئرلائن کا اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن کیلئے فلائٹ آپریشن کا اعلان
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔ لاہور سے لندن کیلئے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔

واضح رہےکہ 6 سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین لاقوامی روٹس میں شامل ہے۔ ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی۔

پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ 

پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار تین پروازوں کے آغاز کا اعلان کر چکی ہے۔ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں