کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت، انکوائری کا آغاز

کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت، انکوائری کا آغاز
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی کے دوران 11 افراد کی ہلاکت اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کردیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک نے تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا تھا جن میں سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

ایس ایس پی امجد شیخ، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی بھی، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ بھی پیش ہوئے۔

اس موقع پر ایس ایس پی امجد شیخ کی جانب سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی سی سی ٹی ویڈیوز اور پولیس کی موجودگی کا جائزہ لے رہی ہے اور کمیٹی کی جانب سے مزید افسران کو بھی طلب کیا جائے گا، اس کمیٹی نے 7 روز کے اندر مکمل تفصیلات کی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرنی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں