شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق
اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس میں دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات دو بجے بارات کے گھر پہنچنے کے بعد سلنڈردھماکا ہوا، جس سے عمارت گرگئی، ملبے تلے دب کر دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق گھر میں شادی کا فنکشن جاری تھا کہ سلنڈر دھماکا ہو گیا، دھماکا 66 کوارٹرز گلی نمبر 23 میں ہوا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں