باغ جناح میں پولیس اہلکاروں پر پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ

باغ جناح میں پولیس اہلکاروں پر پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ

کراچی میں باغ جناح میں پولیس اہلکاروں پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا ہے، پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  30 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، ایک پولیس اہلکار مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا ہے۔

اس سے قبل کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی اور واٹر کینن بھی نمائش چورنگی کے قریب پہنچا دی گئی۔

 وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کو کرسیوں اور کنٹینر کے ساتھ جلسے میں شرکت کے لیے افراد پہنچانے کی بھی پیشکش کردی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بندے کم پڑ رہے ہیں تو وہ بھی بھجوادیتے ہیں۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ گراؤنڈ سے باہر یا کسی بھی سڑک پر جلسہ ہوگا تو حکومت سندھ سخت ایکشن لے گی۔

 سندھ کے وزیر ثقافت ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کارکنان موجود نہیں، اس لیے ناٹک شروع کیا ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ انہیں جلسے کے لیے لوگ بھی سندھ حکومت مہیا کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں