نئے صوبے سب کے فائدے کے لیے ہیں، علیم خان

نئے صوبے سب کے فائدے کے لیے ہیں، علیم خان
نئے صوبے سب کے فائدے کے لیے ہیں، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئے صوبے سب کے فائدے کے لیے ہیں۔

گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسائل کا حل زیادہ صوبوں میں ہے، نئے صوبے سب کے فائدے کے لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے پڑیں گے، ہم جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے حق میں ہیں، تمام سیاسی جماعتیں دل بڑا کریں۔

آئی پی پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ملک میں زیادہ صوبے بنانے کی تحریک شروع کرنی ہے، جو ملک کے خیر خواہ نہیں انہیں منہ توڑ جواب دینا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں کا نام تبدیل نہیں کرنا چاہتے بلوچستان کو بلوچستان ہی رکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں 3 وزرائے اعلیٰ لگ جائیں تو کیا حرج ہے۔

عبدالعلیم خان نےیہ بھی کہا کہ اگر آپ کے پاس سندھ میں حکومت ہے تو ایک کی بجائے تین وزیر اعلیٰ بنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ایک ہی ہائیکورٹ ہے جہاں لوگ دور دور سے آتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں