وزیراعظم شہباز شریف دسمبر ترسیلات میں ساڑھے 16 فیصد اضافے پر خوش

وزیراعظم شہباز شریف دسمبر ترسیلات میں ساڑھے 16 فیصد اضافے پر خوش
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف نے ماہ دسمبر کی ترسیلات زر میں ساڑھے 16 فیصد کے اضافے پر خوشی کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے دسمبر 2025ء میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے تشکر کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دسمبر2025ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3 اعشاریہ 6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجے، جس پر ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں 16 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ اوورسیز پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا وطن کی تعمیر اور ترقی کے لیے ترسیلات زر بھیجنا وطن سے محبت کی اعلیٰ مثال ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، پوری قوم کو ان پر فخر ہے، سمندر پار پاکستانیوں کی بہبود کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں