وزیراعظم کی مرحومہ ارفع کریم کے والدین سے ملاقات

وزیراعظم کی مرحومہ ارفع کریم کے والدین سے ملاقات
تصویر بشکریہ، پی آئی ڈی
تصویر بشکریہ، پی آئی ڈی

وزیراعظم شہبازشریف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کے والدین نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی تعلیم و تربیت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کے لیےحکومت دن رات کوشاں ہے، تعلیم اور تربیت، شعبے میں انٹرپرونیورشپ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کر رہی ہے۔

ارفع کریم کے والدین نے آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کا سراہا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں