گھر میں گیس لیکج سے ایک شخص جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد بے ہوش

گھر میں گیس لیکج سے ایک شخص جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد بے ہوش
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر میں گھر میں گیس لیکج سے ایک شخص جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 5 افراد بے ہوش ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق لنڈی لوتل میں گھر کے اندر سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی تھی۔ دم گھٹنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 5 افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بے ہوش افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، تشویشناک حالت کے پیش نظر 2 بچوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں