مختلف روٹس پر چنگچی پر پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

مختلف روٹس پر چنگچی پر پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چنگچی رکشا ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

مختلف روٹس پر چنگچی پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر سندھ حکومت، ٹریفک پولیس اور چنگچی بنانے والی کمپنی کو نوٹس جاری کر کے عدالت نے فریقین سے 3 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے۔

وکیل قاضی عبدالحمید کے مطابق سندھ حکومت کے فیصلے سے 60 ہزار چنگچی متاثر ہوئے ہیں۔

جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ حکومت کا تحریری جواب آنے دیں سارے معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔

اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف میں اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کے 26 اہم روٹس پر چنگچی پر پابندی لگا دی ہے، پابندی روٹ پرمٹ کینسل کیے بغیر لگائی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے چنگچی چلانے والوں پر روزانہ مقدمات درج کیے جارہے ہیں، اس پابندی سے رکشا بنانے والی کمپنی میں کام کرنے والے ہزاروں افراد کا روزگار بھی متاثر ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں