گل پلازا ریسکیو آپریشن میں 15 روز لگ سکتے ہیں، چیف فائر آفیسر

گل پلازا ریسکیو آپریشن میں 15 روز لگ سکتے ہیں، چیف فائر آفیسر
تصویر، ہمایوں خان فیس بک
تصویر، ہمایوں خان فیس بک 

کراچی میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کا ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں 15 روز بھی لگ سکتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ہمایوں خان نے کہا کہ متاثرہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کے دوران آگ کے شعلے دوبارہ بھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کا رقبہ بہت بڑا ہے ریسکیو آپریشن کی تکمیل میں 15 روز بھی لگ سکتے ہیں، گزشتہ روز عمارت سے کافی کیش ریکور کرکے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اور دوسری منزل کی سرچنگ کی، دوسری منزل پر تپش کافی زیادہ ہے، اس لئے آگے نہیں جاسکے اور سرچ آپریشن کو روکنا پڑا ہے۔

چیف فائر آفیسر کے ایم سی نے مزید کہا کہ ہم مسلسل 3 دن سے کام کر رہے ہیں، گزشتہ روز چھت پر بنی پارکنگ سے 32 گاڑیاں اتاری ہیں۔

ہمایوں خان نے یہ بھی کہا کہ پہلے روز آگ کی شدت کافی تھی قریب سے آپریشن نہیں کرسکتے تھے، ہمارا ایک فائر فائٹر شہید ہوگیا پھر بھی ہم پر تنقید کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شہر میں فائر اسٹیشنز کی بہت کمی ہے،21 فائر اسٹیشنز کے فنڈز میں 28 فائر اسٹیشنز چلا رہے ہیں۔

چیف فائر آفیسر نے کہا کہ اس شہر میں ہزاروں فائر ٹینڈرز درکار ہیں، ہم صرف چند گاڑیوں سے شہر میں اپنی استعداد سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں