ڈمپنگ سائٹ سے ملنے والی ماں بیٹے کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

ڈمپنگ سائٹ سے ملنے والی ماں بیٹے کی لاشوں کی شناخت ہوگئی
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور میں ڈمپنگ سائٹ سے ملنے والی ماں اور بیٹے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں ایک روزقبل نامعلوم افراد ماں اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد لاشیں ڈمپنگ سائٹ پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

خاتون کی شناخت 24 سالہ سونیا جبکہ اس کے بیٹے کی شناخت ایک سالہ حمزہ نام سے ہوئی ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق سونیا اپنی والدہ کے ہاں آئی ہوئی تھی اور گھر سے سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔

پولیس نے خاتون کے بھائی عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں