انہیں ہماری ضرورت نہیں اس لیے پشاور سے جا رہا ہوں، غلام بلور

انہیں ہماری ضرورت نہیں اس لیے پشاور سے جا رہا ہوں، غلام بلور
غلام احمد بلور(فائل فوٹو)۔
غلام احمد بلور(فائل فوٹو)۔ 

عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما غلام احمد بلور  نے کہا کہ میں چلا ہوا کارتوس ہوں، نہ اسمبلی رکن ہوں، نہ پارٹی میں کوئی عہدہ ہے۔ 

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ ان کو ہماری ضرورت نہیں اس لیے پشاور سے جا رہے ہیں، پشاور میرا گھر ہے لیکن حالات ایسے ہیں کہ مجبوری میں جارہا ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ کم از کم میری عمر کا لحاظ کرنا چاہیے تھا، میں دفن پشاور میں ہی ہوں گا، میں بڑی مضبوط پارٹی چھوڑ کر جا رہا ہوں، اے این پی کو فیصلہ کرنا ہے میری سیٹ پر ٹکٹ کسے دینا ہے۔ 

غلام احمد بلور نے کہا باچا خان اور ولی خان کے انتقال کے بعد بھی ساتھی ہوں، ہم نے دو جنازے اٹھائے ہیں، مجھ پر دو بار حملے ہوئے۔ 

انھوں نے کہا میں پشاور چھوڑنے سے پہلے میڈیا کے ذریعے پیغام دینا چاہتا ہوں، پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کو جواب دیا، بھارت کو شکست دی لیکن وہ معاشی طور پر مستحکم ہیں۔ 

غلام احمد بلور نے کہا کہ ملک کو مارشل لاء نے نقصان پہنچایا، پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے، معلوم نہیں ٹرمپ نے کیوں عزت دی۔ 

سینئر اے این پی رہنما کا مزید کہنا تھا ہمیں عزت دے کر شاید امریکا ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں