صدر کی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام

صدر کی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام
کولاج فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے صدر میں قائم موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔

اس سلسلے میں فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ایسوسی ایشن عہدے دار عمر عارف کا کہنا ہے کہ عمارت میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ عمارت کے ساتویں فلور کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں لگی تھی جس نے دوسری گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

ایسوسی ایشن عہدیدار  کا کہنا تھا کہ 15 منزلہ عمارت سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کےلیے اسنارکل طلب کرلی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں