تیز رفتار بس اور رکشہ کے درمیان تصادم، 6 افراد جاں بحق

تیز رفتار بس اور رکشہ کے درمیان تصادم، 6 افراد جاں بحق
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے رجانہ میں تیز رفتار بس اور رکشہ کےدرمیان تصادم میں تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق سمندری روڈ پر فیصل آباد سےآنے والی تیز رفتار مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثےمیں رکشہ کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثےکے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں