جعفر ایکسپریس اور چمن پیسنجر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ

جعفر ایکسپریس اور چمن پیسنجر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ
جعفر ایکسپریس اور چمن پیسنجر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ

محکمہ ریلویز نے آج سے کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لئے چمن پیسنجر ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، دونوں ٹرینیں آج سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے پانچ روز سے معطل جعفر ایکسپریس کو آج سے پشاور کیلئے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جعفر ایکسپریس 5 فروری کو صبح نو بجے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لئے چمن پیسنجر ٹرین بھی جمعرات کو صبح آٹھ بجے روانہ ہوگی، تاہم کراچی سے کوئٹہ کیلئے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے باعث اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس 31 جنوری سے معطل تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں