ازبکستان صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب, گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ازبکستان صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب, گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی 

ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔

ازبکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ازبک صدر شوکت مرزا یوف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم اور ازبک صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کے ہمراہ ملاقات ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزا یوف ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلوں کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

دونوں رہنما پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں