دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر، ٹیرف اور بڑھتے عالمی مقابلے کا سامنا

دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر، ٹیرف اور بڑھتے عالمی مقابلے کا سامنا
دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر، ٹیرف اور بڑھتے عالمی مقابلے کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) کینتا کون دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی  کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر، ٹیرف اور بڑھتے عالمی مقابلے کا سامنا، دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کی منتقلی کے بعد چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی قیادت پر انحصار کریگی۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹویوٹا کو امریکی ٹیرف، عالمی تجارتی کشیدگی اور آٹو انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے مقابلے جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ کمپنی نے اگرچہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی جانب منتقلی کے پُرآشوب مرحلے کو کامیابی سے عبور کیا ہے، تاہم اب اسے جغرافیائی سیاسی حالات، چین سمیت دیگر ممالک کی تیز رفتار کار ساز کمپنیوں اور منافع پر دباؤ جیسے مسائل درپیش ہیں۔ کینتا کون، جو اس سے قبل ٹویوٹا کے چیف فنانشل آفیسر رہ چکے ہیں، مالی نظم و ضبط اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں مضبوط شہرت رکھتے ہیں، اور ان کی تقرری کو ٹویوٹا کی جانب سے مشکل عالمی حالات میں کمپنی کو مستحکم رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں