اوبر ڈرائیور کے زیادتی مقدمے میں اوبر قصوروار قرار، ہزاروں دعوؤں کی راہ ہموار

اوبر ڈرائیور کے زیادتی مقدمے میں اوبر قصوروار قرار، ہزاروں دعوؤں کی راہ ہموار
اوبر ڈرائیور کے زیادتی مقدمے میں اوبر قصوروار قرار، ہزاروں دعوؤں کی راہ ہموار

کراچی (نیوز ڈیسک) اوبر ڈرائیور کے زیادتی مقدمے میں اوبر قصوروار قرار، ہزاروں دعوؤں کی راہ ہموار، امریکی وفاقی عدالت میں اوبر کے خلاف پہلا نمایاں فیصلہ،متاثرہ خاتون کو 85 لاکھ ڈالر (دو ارب 38 کروڑ) ہرجانہ، مستقبل میں مزید مقدمات کی توقع ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا میں ایک وفاقی بیل ویدر مقدمے میں جیوری نے رائیڈ ہیلنگ کمپنی اوبر کو اس کے ڈرائیور کی جانب سے جنسی زیادتی کے واقعے پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاتون جیلن ڈین کو 85 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جیلن ڈین کے مطابق 2023 میں اوبر کے ایک ڈرائیور نے ان پر حملہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ نہ صرف اوبر کے لیے ایک بڑا قانونی دھچکا ہے بلکہ اس سے ایسے ہزاروں دیگر مقدمات کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے جو کمپنی کے خلاف زیرِ التوا یا آئندہ دائر کیے جا سکتے ہیں، کیونکہ اس فیصلے کو آئندہ کیسز کے لیے ایک اہم نظیر سمجھا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں