کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی، غیر اخلاقی نیٹ ورک سے منسلک خاتون آف لوڈ

کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی، غیر اخلاقی نیٹ ورک سے منسلک خاتون آف لوڈ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی 2 خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے غیر اخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ملزمہ فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے خواتین کو بھرتی کرتی رہی ہے، کارروائی کے دوران شو منی اور سفری انتظامات کرنے والے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے متعدد موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹس برآمد ہوئے ہیں،  انسانی اسمگلنگ کیس میں تمام ملزمان اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں