مشرف نے اپنے آپ کو مستحکم کرنے کیلئے ایم کیو ایم سے ملاقات کی، نسرین جلیل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رہنما نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے آپ کو مستحکم کرنے کےلیے ایم کیو ایم سے ملاقات کی۔
کراچی لٹریچر فیسٹول میں اپنی زندگی کے ادوار پر گفتگو کرتے ہوئے نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ جب ایم کیو ایم پر برا وقت آیا میرے بچے بھی لپیٹ میں آئے۔
نسرین جلیل نے کہا کہ جب مشرف آئے تو ایم کیو ایم نے ملنے کا کہا، مشرف نے کہا کہ دہشت گرد پارٹی ہے میں نہیں ملوں گا۔ مشرف نے اپنے آپ کو مستحکم کرنے کیلئے ایم کیو ایم سے ملاقات کی۔
نسین جلیل نے کراچی کی اکثریت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہاجروں کو شناخت ایم کیو ایم نے دی۔
رہنما ایم کیو ایم نسرین جلیل نے کہا کہ 2018 میں بانی پی ٹی آئی کو جتوانا تھا ہماری سیٹس دی گئیں، میری سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار کو جتوایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



