وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام نے تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی، براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئیے اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جشن، اتحاد اور خوشیاں دیکھیں جو 25 سال بعد لوٹی ہیں۔ پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب ہوئیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں 25 سال بعد 3 روزہ بسنت بہار منائی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں