جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس آج بھی بند

جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس آج بھی بند
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس آج بھی بند ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ بند کی گئی ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر میٹرو بس سروس بند کی گئی۔

علاوہ ازیں راولپنڈی میں گرین بس سروس بھی آج بند کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔

تاہم راولپنڈی میں صورتحال معمول پر ہے، مارکیٹس کھلی ہیں، ٹریفک رواں دواں ہے، کوئی شٹر ڈاؤن یا پہیہ جام ہڑتال کی صورتحال نظر نہیں آ رہی۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں