بانئ پی ٹی آئی کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ ک جانب سے کہا گیا کہ عدالت نے ابتدائی طور پر نشاندہی کی کہ مقدمات غیر مؤثر ہو چکے ہیں، بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا مقدمات میں قابلِ سماعت قانونی نکات موجود ہیں۔
عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ وکیل لطیف کھوسہ نے 24 اگست 2023ء کے عدالتی حکم کا حوالہ دیا، عدالت کو لطیف کھوسہ نے بتایا رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی، بانئ پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔
سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments



