کراچی، خواجہ سراؤں سے جھگڑے میں فائرنگ کرنے والے 2 اہلکار گرفتار

کراچی کے علاقے الفلاح میں خواجہ سراؤں سے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں کی فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر زخمی ہوا تھا، فائرنگ کے بعد دونوں پولیس اہلکار فرار ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments



