حکومت مجھے، ڈاکٹر فیصل یا بانی کی فیملی کے نامزد ڈاکٹرز کو معاملہ دیکھنے دے، ڈاکٹر عاصم یوسف

حکومت مجھے، ڈاکٹر فیصل یا بانی کی فیملی کے نامزد ڈاکٹرز کو معاملہ دیکھنے دے، ڈاکٹر عاصم یوسف
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانی پی ٹی آئی کی طبیعت کی بہتری کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مجھے، ڈاکٹر فیصل سلطان یا بانی کی فیملی کے نامزد ڈاکٹرز کو معاملہ دیکھنے دے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ کل رات پونے دس بجے میری اسلام آباد کے دو ڈاکٹرز سے بات ہوئی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کا علاج کر رہے ہیں، میری ڈاکٹرز کے ساتھ گفتگو 40 منٹ تک جاری رہی۔ میرے ساتھ ڈاکٹر خرم اعظم مرزا بھی گفتگو میں شریک ہوئے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ دونوں ڈاکٹرز نے مجھے بانی پی ٹی آئی کے علاج، ٹیسٹ، آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک ہے، ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی میں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے میں خود اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا، حکومت مجھے، ڈاکٹر فیصل سلطان یا بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے نامزد ڈاکٹرز کو معاملہ دیکھنے دے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں