وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹرین چانسلر کو دورۂ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹرین چانسلر کو دورۂ پاکستان کی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹرین چانسلر کو دورۂ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ویانا میں آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے  پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹرین چانسلر کو دورۂ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور آسٹریا کے چانسلر نے مشترکہ صدارت میں بزنس فورم کا انعقاد کیا اور پاکستانی اور آسٹرین کمپنیوں کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی بھی دعوت دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں