صفورا چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

صفورا چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے میں زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان سے 3 پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

گلشن حدید سے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

دوسری جانب گلشن حدید میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات سب انسپکٹر عامر علی کو شہید کیا تھا اور ملزم رینجرز پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں