شاندانہ گلزار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹادی گئیں

شاندانہ گلزار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹادی گئیں
شاندانہ گلزار - فوٹو: فائل
شاندانہ گلزار – فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج 2 مقدمات میں دو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹادیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیسز پر سماعت کی۔ 

اس دوران وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے مقدمات خارج کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باعث ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شاندانہ گلزار کیخلاف این سی سی آئی اے نے 2 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں